18 ستمبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے صوبے ہنان میں بلند ترین کئی فٹ اونشے اور جھولتے پُل پر بین الاقوامی بیس جمپنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے آئے 40بیس جمپرزنے حصہ لیا اور Aizhaiبرج سے چھلانگیں لگائیں۔اس موقع پر دنیاکے ماہر بیس جمپرز نے اس شعبے میں اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے چھلانگ لگاتے وقت انوکھے کرتب اور خطرناک اسٹنٹس بھی پیش کیے۔کئی فٹ کی بلندی پر موجود کیبل برج سے آزادانہ چھلانگ لگا نے کے بعد جمپرز نے اپنے پیراشوٹ کھو لے اور بحفاظت زمین پر اتر کربیس جمپنگ کا اختتام کیا۔