دلچسپ و عجیب
18 ستمبر ، 2012

کمر پر فریج لاد کر 30دن تک میراتھن میں حصہ لینے والا فلاحی کارکن

کمر پر فریج لاد کر 30دن تک میراتھن میں حصہ لینے والا فلاحی کارکن

لندن…این جی ٹی…انگلینڈ کے ایک فلا حی کا رکن نے اپنی کمر پر فریج لاد کر بلا ناغہ 30دن تک بھاگتے ہوئے میراتھن مکمل کر لی ۔48سالہ ٹونی فیونکس نامی یہ شخص فلاحی مقصد کے تحت 40کلوگرام وزنی فریج اپنی کمر پر لاد کر انگلینڈ کی سڑکوں پرمسلسل 30 دن تک بھاگتا نظر آیا۔کینسراور دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے قائم ایک فلاحی ادارے کیلئے جاری چندہ مہم کی تکمیل کیلئے ٹونی نے ایک مہینے میں تقریباً 13میل کا سفر طے کیا ۔ٹونی کواس نیک مقصد کو سراہتے ہوئے لوگوں نے دل کھول کر تعاون کیا جس کے ذریعے ٹونی نے تقریباً 14ہزار 6سوڈالر امداد جمع کر لی ۔

مزید خبریں :