14 اپریل ، 2021
ڈیرہ اسماعیل خان: آپ نے آج تک نت نئے طریقوں اور چیزوں سے تیار کی جانے والی روٹیاں دیکھی ہوگی لیکن آج ہم آپ کو خیبر پختونخوا میں شادی میں پکائی جانے والی ’روٹی پاستی ‘سے متعلق بتانے جارہے ہیں جس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ روٹی اتنی بڑی کہ چار آدمیوں کا پیٹ بھر جائے۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں شادی اور ولیموں میں اتنی بڑی روٹیاں بنائی جاتی ہیں جنہیں پشتو میں پاستی کہا جاتا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کے دوران پاستی بنانے والےنانبائی نے مشہور ڈائیلاگ کو کاپی کرتے ہوئے کہا یہ ہمارا تَوّا ہے، یہ روٹی کا پیڑا ہے اور دو ہاتھوں پہ جھولتے جھولتے پھیلتی ہماری روٹی ہے۔
نانبائی کا کہنا ہے کہ ایک روٹی چار محنت کش افراد کے لیے کافی ہوتی ہے۔