کیا مایا علی کو اکشے کمار کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی؟

فوٹو فائل

اداکارہ مایا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کی آفر کی گئی تھی۔

یہ قصہ اداکارہ نے کچھ سال قبل دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سنایا تھا جس کا تذکرہ آج کل سوشل میڈیا پر ہورہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ہمراہ فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس کے بعد وہ آڈیشن کیلئے بھارت بھی گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا آڈیشن بہت اچھا ہوا تھا اور سب کچھ ان کی سوچ کے مطابق تھا لیکن اس وقت بھارت میں چند مسائل پیدا ہونے کے باعث وہ فلم نا کرسکیں۔

مایاہ علی نے دوران انٹرویو خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ مستقبل میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونا چاہیں گی۔

مزید خبریں :