14 اکتوبر ، 2012
تائپے… لیگوبلا کس صرف بچو ں کے کھلو نو ں کیلئے استعمال نہیں کیے جا تے بلکہ دنیا بھر کے ما ہر آرٹسٹ بھی لیگو بلا کس کو بطورِ آرٹ استعما ل کر تے ہیں۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہی ماہرِ فن نے مشہور وڈیو گیم اینگری برڈز کے تمام کرداروں کو لیگو بلاکس کی مدد سے انتہائی مہارت سے تیار کر لیاہے۔ حسین رنگوں کا امتراج لِئے نہایت باریک بینی سے بنے یہ رنگ برنگے لیگو پرندے آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔