دلچسپ و عجیب
15 اکتوبر ، 2012

بیٹ مین کے مداحوں نے لیگو بلاکس سے منفرد غار بناکر حیران کر دیا

 بیٹ مین کے مداحوں نے لیگو بلاکس سے منفرد غار بناکر حیران کر دیا

لاس اینجلس…ہالی ووڈ فلم بیٹ مین(Batman) کی شہرت کا انداز اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ دو افراد نے ایک ایسا منفرد غار تیار کیا ہے جس میں بیٹ مین کی دنیا بسائی گئی ہے۔100 پونڈ وزنی اس بیٹ کیو (Bat Cave) کو 20ہزار سے زائد لیگو بلاکس سے 12 ہفتوں میں مکمل کیا گیا ہے۔اس انوکھے غار کو روشن رکھنے کیلئے مختلف لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں جبکہ اس میں مو جود دیگر چیزیں اپنی جگہ سے حرکت کر کے ایک منفرد ما حول پیدا کر دیتیں ہیں۔

مزید خبریں :