15 اکتوبر ، 2012
ماسکو…آئے دن نت نئی اشیاء سے تیار کیا جانے والا آرٹ ورک توآپکی نظروں سے گذرتا ہی رہا ہوگا لیکن ان منفرد تصاویر کو ماہر آرٹسٹ نے سوکھے ہوئے بھوسے کی مددسے تیار کر کے مصوری کے دلدادہ افراد کو حیران کر دیا ہے۔ ایک ماہر روسی مصورہ نے خشک گھاس کو منفرد انداز سے مختلف شکلوں میں جوڑ کر جانوروں اور مناظرکو ایسے کینوس پر منتقل کیاہے کہ یہ فن پارے حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتے ہیں ۔