دلچسپ و عجیب
16 اکتوبر ، 2012

بیگ ہے یا کشتی، بیگ کو کشتی میں تبدیل کریں اور سمندر کی سیر کو نکل جائیں

 بیگ ہے یا کشتی، بیگ کو کشتی میں تبدیل کریں اور سمندر کی سیر کو نکل جائیں

سان فرانسسکو…یہ بیگ ہے یا کشتی ،امریکی شہر San Francisco میں ایک آرٹسٹ نے ایسی کشتی تیار کی ہے جسے بیگ کی شکل میں تبدیل کر کے کہیں بھی اپنے ساتھ لے جا یا جا سکتاہے ۔ ان خصوصیات کی بدولت جہاں ساحل نظر آئے اس بیگ کو کندھے سے اتاریں، کھولیں اور سیٹ کر نے کے بعد 12 فٹ لمبی کشتی میں تبدیل کر کے پا نی میں اتار کر سیر پر نکل جائیں ۔ 25 پونڈ وزنی اس فولڈنگ کشتی کو دوبارہ بیگ میں تبدیل کر نا بھی ممکن ہے جو کہ ایسے مہم جو افراد کے لیے تیار کی گئی ہے جنہیں ایڈ ونچرز کے دوران دریا اور سمندر عبو ر کر نے کے لیے کو ئی ذریعہ نہ مل پائے تو یہ ان کے مسئلے کو حل کردے گی ۔

مزید خبریں :