16 اکتوبر ، 2012
لندن…عام طور پر بائیک ریس کا انعقاد ہموار زمین یا اونچی نیچی چٹانو ں پر کیا جاتاہے لیکن بر طانیہ میں اس منفرد ریس کا اہتمام ساحل کے کنارے کیچڑ اور ریت پرکیا گیا۔تین روز تک جاری رہنے والی اس سالانہ بائیک ریس میں 6 سو بائیکرز نے حصہ لیا جنہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے 9 سو سے زائد افراد ساحل کے کنارے جمع ہوئے ۔ بائیکرز نے دلدلی کیچڑ اور ریت سے بنی رکاوٹوں کو طے کرتے ہوئے مو ٹر سائیکلیں چلائیں اور اکثر کھلاڑیوں کی بائیکس نے مشکل راستوں کے باعث ریس کے وسط میں ہی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔