20 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکا کے قصبےDededoمیں امدادی مقاصد کے تحت ہائی ہیل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔معروف فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے لیے منعقد کی گئی اس میراتھن میں حصہ لینے کے لیے لازمی تھا کہ شرکاء کی کم سے کم عمر 18سال ہو اور انہوں نے ڈھائی انچ بڑی ہیل پہن رکھی ہو۔چوتھی سالانہ ہائی ہیل اوتھون نامی اس ریس میں حصہ لینے کے لیے سیکڑوں لوگوں نے رجسٹریشن کروائی اور اونچی ایڑی کی سینڈلز پہن کر مقررہ آدھے میل تک دوڑتے نظر آئے۔