دلچسپ و عجیب
20 اکتوبر ، 2012

تصویر کشی کا شوق جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

 تصویر کشی کا شوق جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

لندن…این جی ٹی…تصاویرکھنچوانے کے شوقین کئی لوگ آپ نے بہت سے دیکھے ہونگے لیکن حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں خاتون نے محض ایک تصویر کھینچنے کیلئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دی۔ ٹرین میں سوار یہ نوجوان لڑکی کیمرہ ہاتھ میں تھامے چلتی ٹرین کی کھڑکی سے اپنا سَرباہر نکال کر تصویر لینا چاہ رہی تھی کہ اچانک ہی انتہائی تیز رفتاری سے مخالف سمت سے ٹرین کی آمد ہو گئی۔ اس سر پھری لڑکی نے ٹرین کی آمد محسوس کی تو فوراً ہی اپناسَرٹرین کی کھڑکی سے اندر کر لیا لیکن اگر دو سے تین سیکنڈ بھی دیر ہو جاتی تو تصویر کشی کا شوق جان لیوا بھی ثابت ہو سکتاتھا

مزید خبریں :