دلچسپ و عجیب
21 اکتوبر ، 2012

میسی ،دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا دعویدار

میسی ،دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا دعویدار

وارسا. . . .پولینڈ سے تعلق رکھنے والے میسی نامی کتے کے لیے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔ہاتھ کی ہتھیلی پر سماجانے والے3ماہ کے میسی کا وزن صرف100گرام(3اعشاریہ25اونس)جبکہ قد6سینٹی میٹر ہے۔گینزانتظامیہ کی ریکارڈ بکس میں فی الحال ملی نامی پورٹو ریکن کتے کو دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا اعزاز حاصل ہے جسکا قد6اعشاریہ35سینٹی میٹر ہے۔میسی(Meysi)کی مالکن کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد اُسے باقاعدہ دنیا کی سب سے چھوٹے کتے کی حیثیت سے تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :