Time 27 اکتوبر ، 2021
پاکستان

عروسہ عالم نے آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ روابط کے الزامات کی تردید کردی

صحافی عروسہ عالم نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ مبینہ روابط اور بھارتی ریاست پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ  امریندر سنگھ پر اثر انداز ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی ایجنسیز کے ساتھ تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو ‘اشتعال انگیز اور سراسر مایوس کن‘ قرار دیا۔ بھارتی ریاست پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ عروسہ عالم کے آئی ایس آئی سے مبینہ تعلق کی تحقیقات کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ عروسہ عالم کے آئی ایس آئی سے مبینہ تعلق کی تحقیقات کی جائیں گی۔

اب عروسہ عالم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 16سال سے بھارت کا سفر کر رہی ہیں، اس دوران ان کو ہرمرتبہ سکیورٹی کلیئرنس ملی ہے، اگر ایسا ہی ہے تو بھارتی سکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی پر سوال اٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریندر سنگھ سے ان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، کبھی سیاست پر تبادلہ خیال نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اٹھے تنازع سے ان کے بچے اور خاندان کافی متاثرہوا ہے۔

مزید خبریں :