24 اکتوبر ، 2012
بیجنگ…چین میں 24 ویں منزل سے گر کر جنگلے میں پھنسے والی 6 سال کی بچی کو بچالیا گیا۔صوبے فوجیان کے شہر ژینگ ژو میں ایک 6 سال کی بچی گھر پر اکیلی تھی۔ وہ 24 ویں منزل پر واقع گھر کی بالکنی سے دوسری منزل پر نصب ایئر کنڈیشن کے بیرونی جنگلے پر جاگری جس سے جنگلے کی سلاخیں ٹوٹ گئیں اور بچی اندر پھنس گئی۔ ریسکیوں اہلکاروں نے سلاخوں کو کاٹ کر بچی کو نکال لیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی زندہ ہے اوراسے آئی سی یو میں طبی امداد دی جارہی ہے۔