24 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…کورین گلوکار کے گینگ نم ڈانس اسٹائل کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی اس ڈانس اسٹائل کا مظاہرہ پیش کیا۔امریکی ریاست نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران اس ڈانس اسٹائل کو متعارف کر وانے والے کورین پاپ گلوکار Psy نے بان کی مون سے ملاقات کی اور الوداع کہنے سے قبل انھیں گینگ نم ڈانس اسٹائل سیکھایا۔ بان کی مون نے گلوکار کے عالمی شہرت یافتہ ڈانس اسٹپس کو سب کے سامنے کرتے ہوئے تصاویر بنوائی اور ما حول بے حد خوشگوار ہوگیا۔