دلچسپ و عجیب
25 اکتوبر ، 2012

منفرد تھائی بیوٹی تھراپی۔۔۔چہرے پر تھپڑ کھائیں اور جوان نظر آئیں

 منفرد تھائی بیوٹی تھراپی۔۔۔چہرے پر تھپڑ کھائیں اور جوان نظر آئیں

سان فرانسیسکو…این جی ٹی…دنیا بھر میں مر دوخواتین بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو چھپانے اور خوبصورت نظر آنے کیلئے نت نئے ٹوٹکے استعما ل کرتے ہیں لیکن ایک تھائی بیوٹیشن نے ایسا طریقہ متعارف کر وایا ہے کہ جس میں جوان نظر آنے کیلئے منہ پر تھپڑ کھانے پڑتے ہیں۔امریکی شہر San Francisco میں کھولے گئے اس سیلون میں آنے والے افراد 350 ڈالر کے عوض 15 منٹ تک اپنے منہ پر تھپڑکھاتے ہیں اور جواب میں اُف تک نہیں کہتے۔اس تھائی بیوٹی تھراپی کو متعارف کر وانے والی بیوٹیشن کا دعویٰ ہے کہ چہرے پر تھپڑ کھانے سے نہایت کم وقت میں نا صرف جھریوں کا خاتمہ ہوجاتاہے بلکہ کھلے ہوئے مسام بند ہوجا نے کے ساتھ ساتھ کسی سرجری کے بغیر دوبارہ سے جلد اپنی اصلی حالت میں بھی آجاتی ہے۔خوبصورت نظر آنا ہے تو رقم اداکر کے تھپڑ کھائیں اور جوان نظر آئیں۔

مزید خبریں :