دلچسپ و عجیب
27 اکتوبر ، 2012

امریکا: چپس سے تیار کردہ اوباما اور رومنی کے پورٹریٹس

امریکا: چپس سے تیار کردہ اوباما اور رومنی کے پورٹریٹس

نیویارک…این جی ٹی…امریکا میں الیکشن کے قریب آتے ہی زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے انداز میں اس کا حصہ بن رہے ہیں۔امریکا میں ایک آرٹسٹ نے بھی الیکشن میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے صدارتی امیدواروں اوباما اور رومنی کے پورٹریٹس کو چپس سے تیار کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ جیسن بالمین(Jason Baalman) نامی اس آرٹسٹ نے سیاہ رنگ کے کینوس پر الگ الگ اوباما اور رومنی کے 3فٹ بڑے اور 4فٹ چوڑے پورٹریٹس تیار کیے جن پر 4 ہزار سے زائد چپس کا استعما ل کیا ۔منفرد انداز سے بنے ان صدارتی امیدواروں کے پورٹریٹس کو عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے ، جس میں عوام نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔

مزید خبریں :