27 اکتوبر ، 2012
ایمسٹرڈیم…آپ نے رنگوں سے بنے تو کئی انوکھے شاہکار دیکھے ہونگے لیکن نیدرلینڈکے ایک ماہر مصور نے پینسل کی مدد سے حیرت انگیزاور دیدہ زیب تھری ڈی پینٹنگز تیارکی ہے جودیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ماہر فن کار ان شاہکاروں کی تیار کرتے ہوئے پینسل کی مدد سے ایسے اسپیشل ایفکٹس شامل کرتا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ تصویر نہیں بلکہ حقیقت میں یہ شے وہاں موجودہو جبکہ یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے اورفن کا ر کی مہا رت کا منہ بولتا ثبوت۔