27 اکتوبر ، 2012
اٹلانٹا…این جی ٹی…رجسٹرڈ ووٹر ہونے کا ثبوت لائیں اور فری گن پائیں ،ہے نا انوکھی آفر ۔امریکا میں آجکل صدارتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں جسکے لیے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے نت نئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ایسا ہی کچھ امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرزمیں الیکشن کا جوش و خروش بڑھانے کے لیے انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے فری رائفل اور گنیں جیتنے کا سنہری موقع فراہم کیا جارہا ہے۔اٹلانٹا میں ایک اسٹور کی جانب سے لگائے گئے بل بورڈز میں واضح پیغام دیاجارہا ہے کہ ووٹ کریں اور فری رائفل پائیں۔گو امریکا میں ووٹس کے بدلے گفٹ اور پیسے دینا قانوناً جرم ہے لیکن عام عوام تاحال یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ملک امریکا ایسی آفرز کے ذریعے کیا خوددہشت گردی کو فروغ نہیں دے رہا؟۔واضح رہے کہ حال ہی میںآ ئیوا سٹی میں ایک جیولری شاپ کی جانب سے بھی منگنی کی انگوٹھی خریدنے پر مفت رائفل دینے کی پیشکش سامنے آچکی ہے۔