27 اکتوبر ، 2012
لاس اینجلس…این جی ٹی…امریکی شہر لاس اینجلس کے ایک آرٹ میوزیم میں ماہر آرٹسٹوں نے سینکڑوں ٹن وزنی چٹان کو ایک راہداری کے اوپر انوکھے انداز میں نصب کر دیا ہے۔ 340ٹن وزنی اس چٹان کو راہداری کی دو دیواروں پر اوپر کی جانب اس طرح نصب کیا گیاہے کہ اس خندق نماراہداری میں داخل ہو نے والے افراداس چٹان کے نیچے سے گزرکر ہی باہر آسکتے ہیں۔ 4سو 56فٹ اونچی اس راہداری کو ماہر کاریگروں نے مکمل طور پر کنکریٹ سے تیار کیاہے جو آرٹ کانمونہ تو ہے ہی، لیکن کسی عجوبے سے کچھ کم نہیں ہے۔