27 اکتوبر ، 2012
ٹوکیو…جاپان کی ایک مشہور الیکٹرونکس مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی(Panasonic)نے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے سَر کا مساج کر نے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے۔یہ روبوٹ اپنی 24 انگلیوں والے دونوں ہاتھوں سے ایک ماہر مالشی کی طرح سر کا مساج کرتاہے جوکہ اپنی مثال آپ ہے۔ جاپانی کمپنی کے سائنسی ماہرین کے ایجاد کردہ اس روبوٹ کے دونوں ہاتھوں میں نصب مشینیں پہلے سر کا تین اطراف سے جائزہ لیتی ہیں جسکے بعد انگلیوں اور خودکار موٹروں کی مدد سے سر کے مختلف حصوں کا مساج کرکے ذہنی سکون مہیا اور تھکاوٹ دور کردیتی ہیں۔