دلچسپ و عجیب
27 اکتوبر ، 2012

جیمز بانڈ سیریز کے مفت ٹکٹس کا حصول،نوجوان کچھ بھی کرنے کو تیار

جیمز بانڈ سیریز کے مفت ٹکٹس کا حصول،نوجوان کچھ بھی کرنے کو تیار

برسلز… میں ایک ٹرین اسٹیشن پر رکھی گئی منفرد وینڈنگ مشین سے صرف ایک بٹن دبا کرجیمز بونڈ سیریز کا مفت ٹکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے مشین کا دیا گیا انو کھا چیلنج قبول کر نا ہو گا ۔ یہ وینڈنگ مشین ایک مشروب ساز کمپنی کی جا نب سے تجر با تی طو ر پر رکھی گئی تھی جس کا مقصدیہ دیکھنا تھا کہ مفت چیزحاصل کر نے کے لیے لو گ کس حد تک جا سکتے ہیں جس کے دوران نہایت دلچسپ نظا رے دیکھنے میں آئے۔صرف ایک فری ٹکٹ کیلئے نوجوانوں کو 70سیکنڈ میں اپنی جیمز بونڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھاجسکے لیے انہیں میٹرو اسٹیشن پر مختلف رکاوٹوں اور مشکلات سے گزرتے ہوئے مقررہ مقام پر پہنچنا تھا۔اس امتحان سے گزرنے اور جیمز بونڈ کی صلاحیتیں دکھانے کے لیے نوجوان کہیں زمین پر گری اشیاء اور راستے میں آتے لوگوں کو ڈاج کرکے نکلتے نظر آئے تو کہیں جان بوجھ کر پیچھے پڑتے لوگوں سے چھٹکارا پانے کی کامیاب کوشش کرتے دکھائی دیئے۔خیر وہ کہتے ہیں نہ، جنا ب مفت ہا تھ آئے تو بر ا کیا ہے،سچ ہی کہتے ہیں۔

مزید خبریں :