دلچسپ و عجیب
28 اکتوبر ، 2012

معمر امریکی نے 20ہزار# ڈالرسے فٹ بال اسٹیڈیم کاماڈل تیار کر لیا

معمر امریکی نے 20ہزار# ڈالرسے فٹ بال اسٹیڈیم کاماڈل تیار کر لیا

واشنگٹن …دنیا بھر میں فٹ بال کے کئی مداح آپ نے دیکھے ہو نگے لیکن ان جیسے مداح شاید ہی کہیں دیکھے ہوں جنہوں نے اپنے گیراج میں فٹ بال اسٹیڈیم کادیو ہیکل ما ڈل تیا ر کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے 75سالہ معمرشخص نے فٹ بال اسٹیڈیم کے اس ماڈل کو دو سال کی کڑی محنت کے بعد تیار کیاہے جس میں اس نے ناصرف 80ہزار ننھی نشستیں نصب کی ہیں بلکہ ایک چلتی ہوئی ٹرین، اسکرین اور حرکت کرتی لفٹ بھی لگائی ہے۔6فٹ اونچے،20انچ لمبے اور 17انچ چوڑے اس دیوہیکل ماڈل کو 20ہزار ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جو نا صرف اصلی اسٹیڈیم کی ہو بہو نقل ہے بلکہ اس آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بو لتا ثبو ت بھی ہے ۔

مزید خبریں :