28 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…جی ہاں یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کتے کو تنگ کر نا یا تر سانا مشکل ہے لیکن اس پھرتیلی گلہری نے اس کو ممکن کر دکھایا اور کتے کے ساتھ کی انوکھی چھیڑ چھاڑ۔ درخت پر چڑھی اس گلہری کو اپنا شکار بنانے کیلئے اس کتے نے مسلسل اوپر کی طرف چھلانگیں لگائی لیکن گلہری کی پھرتی تھی کہ اس کے ہاتھ نہ آئی۔ گلہری اس سے بچنے کیلئے درخت کی اونچائی پر بھی جاسکتی تھی لیکن اس نے بھی اس کتے کو تر سانے کیلئے تنے کے اردگرد ہی چکر لگانے شروع کر دئیے اور کتا بھی بے چارہ اس کے پیچھے پاگلوں کی طرح تنے پر چڑھنے کی ناکام کوشش کر تا رہا۔