دلچسپ و عجیب
29 اکتوبر ، 2012

جاپانی سائنسدانوں نے چارٹن وزنی ،تیرہ فٹ اونچا سپر روبوٹ تیار کر لیا

جاپانی سائنسدانوں نے چارٹن وزنی ،تیرہ فٹ اونچا سپر روبوٹ تیار کر لیا

ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں ایک نجی کمپنی نے 13فٹ بڑا اور چار ٹن وزنی دیوہیکل سپر روبوٹ متعارف کر وایا ہے جسے نمائش کے ساتھ ساتھ فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ Kuratas نامی اس روبوٹ کو ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلمز میں دکھائے جانے والے فرضی مشینی روبوٹس سے متاثر ہو کر اس حقیقی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ آئی فون سے کنٹرول کیے جانے والے اس روبوٹ کے cockpit میں بیٹھ کر پائلٹ اسے چلاتا ہے جو سات میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔ اس روبوٹ کو ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا ہے جس میں نصب گن ایک منٹ میں چھ ہزار گو لیاں فائر کر سکتی ہے جوکہ ان تما م خصوصیات کے ساتھ1.35ملین ڈالر میں آپ کا بھی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :