30 اکتوبر ، 2012
برسلز…یو رپین پا رلیمنٹ کے حالیہ اجلا س میں اٹلی سے تعلق رکھنے والی 37سا لہ خاتون ممبر Licia Ronzulliنے اپنی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔وکٹوریہ نامی یہ بچی پہلی بار چھ ماہ کی عمر میں پارلیمنٹ پہنچی جہاں وہ اپنی ماں کے کندھے سے بندھے کپڑے میں نیند کے مزے لوٹتی نظر آئی تاہم اس بار ایسا نہیں ہوا۔دو سال کی وکٹوریا اس بار پارلیمنٹ میں جاری اجلاس کے دوران بیحد پُرجوش دکھائی دی اور ناصرف اپنے والدہ کے ہیڈ فون کے ذریعے اجلاس کی کاروائی کی سُن گن لینے میں مصروف نظر آئی بلکہ اس موقع پر پیش کی گئی قراردادوں اور بلوں پر اپنی والدہ کی دیکھا دیکھی ووٹ ڈالنے کی کوشش بھی کرتی دکھائی دی۔