کیا ذہین افراد کی یہ نشانی آپ میں ہے؟

یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا / فائل فوٹو
یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا / فائل فوٹو

کیا آپ پہننے کے لیے کپڑے منتخب کرتے ہوئے یا کسی سے کوئی درخواست کرتے تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں؟

اگر ہاں تو فیصلہ نہ کرپانے کی یہ عادت آپ کے ذہین ہونے کا عندیہ ہوسکتی ہے۔

یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ڈریسڈن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 1300 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد کسی چیز یا کام کے لیے اپنا ذہن بنانے میں وقت لگاتے ہیں، وہ جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرتے جس سے ان کی ذہانت کا عندیہ ملتا ہے۔

اسی طرح وہ افراد فوری طور پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے بلکہ تجزیہ کرکے اپنا فیصلہ کرتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ افراد تعصب کا شکار بھی نہیں ہوتے۔

محققین نے بتایا کہ تذبذب یا ہچکچاہٹ سے ہمیں ضروری وقفہ ملتا ہے اور ہم زیادہ بہتر فیصلہ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

تحقیق کے لیے ماضی میں ہونے و الی 5 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا اور دیکھا گیا تھا کہ لوگ مختلف حالات میں کس طرح فیصلے کرتے ہیں۔

ان افراد کو فیصلہ سازی کے رویوں کے حوالے سے 3 آپشن دیے گئے اور کہا گیا کہ اپنے جوابات کو ریٹ کریں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ تذبذب کے شکار افراد نے جوابات دینے کے لیے سب سے زیادہ وقت لیا۔

محققین کے مطابق یہ عادت ذہانت کا عندیہ ہوسکتی ہے مگر تذبذب میں پھنسے رہنا منفی اثرات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پرسنلٹی اینڈ Individual Differences میں شائع ہوئے۔

مزید خبریں :