Time 10 فروری ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

مائیکرو سافٹ کے اے آئی ٹیکنالوجی والے سرچ انجن کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

آپ اس کے مکمل پریویو کو استعمال کرسکتے ہیں / فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
آپ اس کے مکمل پریویو کو استعمال کرسکتے ہیں / فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی کو اپنے نئے بنگ سرچ انجن کا حصہ بنا لیا ہے، تاہم اسے استعمال کرنا ابھی ممکن نہیں۔

تو سوال یہ ہے کہ آپ اس اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس نئے سرچ انجن کو استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟

کمپنی کے مطابق ابھی چیٹ جی پی ٹی سے لیس بنگ سرچ انجن محدود پریویو کے لیے دستیاب ہے۔

مگر آپ فل ڈیسک ٹاپ پریویو کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔

چیٹ جی پی ٹی والے بنگ سرچ انجن کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس مقصد کے لیے انٹرنیٹ براؤزر پر بنگ ڈاٹ کام اوپن کریں۔

جب سرچ انجن اوپن ہو جائے تو وہاں اوپر بائیں جانب چیٹ کے آپشن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے لکھا آئے گا کہ چیٹ موڈ اسی وقت دستیاب ہوگا جب آپ کو نئے بنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا جائے گا کہ اس رسائی کو حاصل کرنے کے لیے جوائن دی ویٹ لسٹ بٹن پر کلک کریں۔

جب آپ جوائن دی ویٹ لسٹ پر کلک کریں گے تو پھر مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونا ہوگا (اگر مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ نہیں تو پھر نیا بنانا پڑے گا)۔

مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کے بعد آپ پھر سائن اپ پیج پر پہنچ جائیں گے، جہاں لکھا ہوگا کہ آپ کو ویٹ لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مگر اس ویٹ لسٹ میں تیزی سے اوپر آنے کے لیے کمپنی کی جانب سے 2 مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ آپ کو اے آئی سے لیس بنگ تک جلد رسائی مل سکے اور اس مقصد کے لیے Access the new Bing faster نامی بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے Set Microsoft defaults on your PC اور Scan the QR code to install the Microsoft Bing App کے 2 آپشنز آئیں گے۔

ان دونوں پر عمل کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر آپ کو نئے بنگ سرچ انجن کے پریویو تک رسائی مل جائے گی۔

ایسا ہونے پر آپ کو ایک ای میل میں اس بارے میں بتایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ابھی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس بنگ صرف ڈیسک ٹاپ کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، موبائل ڈیوائسز کے لیے اسے بعد میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :