21 اپریل ، 2023
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ میں دوستانہ معاہدے کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیفرلے نے بھی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں متحارب گروہوں سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے راہداری فراہم کرنے کی اپیل کی۔
اس کے علاوہ او آئی سی نے بھی سوڈان میں فریقین سے عید پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔