25 اپریل ، 2023
ساحل سمندر پر جانے سے خوشی کا احساس ہوتا ہے اور پھر نہانے میں بھی مزہ آتا ہے۔
مگر جب گھر واپس جانے کا وقت ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ جوتوں، کپڑوں، ہاتھوں، بالوں بلکہ پورے جسم میں ریت چپک چکی ہے، جو وہاں سے گھر کی مختلف چیزوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔
مگر آخر ریت چپک کیوں جاتی ہے؟
تو اس کا جواب بہت دلچسپ ہے۔
ویسے سادہ جواب یہ ہے کہ ریت کو چپکنے کے لیے ایک ذریعے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ریت متعدد ڈی کمپوز چیزوں جیسے جپسم سے بنتی ہے اور یہ سب چیزیں چپکنے والی نہیں ہوتیں۔
اصل مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب ریت گیلی ہوتی ہے۔
ریت پانی کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور ساحل پر جب لوگ جاتے ہیں تو سورج کی روشنی کے باعث بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔
تو جب پسینے سے شرابور جسم ریت سے تعلق میں آتا ہے یا کوئی بھی گیلی چیز جیسے تولیہ اور کپڑوں سے ریت ٹکراتی ہے تو وہ چپکنے لگتی ہے۔
تو جب جسم یا اشیا خشک ہوتی ہیں تو ریت جھڑنے لگتی ہیں اور وہاں سے سوراخوں، جسم کے ننھے حصوں جیسے انگلیوں میں پھنس جاتی ہے۔
البتہ جس طرح نمی سے ریت چپکنے لگتی ہے، اسی طرح بہت زیادہ پانی جسم پر ڈالنے سے وہ بہہ جاتی ہے کیونکہ پھر ریت چپکنے کی بجائے نیچے کی جانب حرکت کرنے لگتی ہے۔