جناح اسپتال کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیکل ٹاور کا سنگ بنیاد

12 منزلہ میڈیکل ٹاور اگلے 3 سال میں بنایا جائے گا, میڈیکل ٹاور میں طبی آلات و سازسامان سندھ حکومت فراہم کرے گی
12 منزلہ میڈیکل ٹاور اگلے 3 سال میں بنایا جائے گا, میڈیکل ٹاور میں طبی آلات و سازسامان سندھ حکومت فراہم کرے گی

جناح اسپتال کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیکل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں معروف صنعتی رہنما سردار  یاسین ملک، سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول، ڈاکٹر طارق محمود، مشتاق چھاپڑا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پروفیسر طارق محمود نے جیو نیوز کو  بتایا کہ 12 منزلہ میڈیکل ٹاور اگلے 3 سال میں بنایا جائے گا، ٹاور کی بلڈنگ سردار یاسین ملک تعمیر کروا رہے ہیں۔ میڈیکل ٹاور میں طبی آلات و سازسامان سندھ حکومت فراہم کرے گی۔

جناح اسپتال انتظامیہ عملے کو تعینات کرے گی۔ سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیکل ٹاور بنایا جائے گا۔ اس وقت جناح اسپتال میں 2200 بستر موجود ہیں۔ میڈیکل ٹاور میں تمام امراض کی او  پی ڈی کی سہولیات فراہم کیں جائیں گی۔

اس موقع پر سردار یاسین ملک نے کہا کہ جناح اسپتال کی انتظامیہ محنتی ہے، ان کی نیت لوگوں کو بہترین اور مفت علاج فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں :