31 دسمبر ، 2012
راچی…پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں خسرہ کے مرض کی وبائی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو فوری اقدامات کرنے اور صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں خسرہ کی بیماری کا شکار ہو کر 150 سے زائد بچوں کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے کے بچوں میں خسرہ کی بیماری کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے طبی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی قیمتی جانوں کے بچاوٴ کے لئے نجی شعبہ بھی حکومت کا ساتھ دے تاکہ اس صورتحال سے نمٹا جا سکے۔