10 جولائی ، 2023
کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے وفاقی وزیر اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ متاثرہ گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے اسٹاف کے زیر استعمال تھی، جاں بحق افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔
وزارت دفاعی پیداوار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا۔