Time 31 جولائی ، 2023
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ شہناز شیخ کو تاحال بھارتی ویزہ جاری نہ ہو سکا

وزیرہ نہ ملنے کی وجہ سے شہناز شیخ ٹیم کے ہمراہ کل بھارت روانہ نہیں ہو سکیں گے: ذرائع— فوٹو: فائل
وزیرہ نہ ملنے کی وجہ سے شہناز شیخ ٹیم کے ہمراہ کل بھارت روانہ نہیں ہو سکیں گے: ذرائع— فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ شہناز شیخ کو تاحال بھارتی ویزہ جاری نہ ہو سکا۔ 

ذرائع پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)  کا کہنا ہے کہ وزیرہ نہ ملنے کی وجہ سے شہناز  شیخ  ٹیم کے ہمراہ کل بھارت روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

خیال رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی، شہناز شیخ کا تقرر پی ایچ ایف نے گزشتہ ہفتے کیا تھا، شہناز شیخ نے ایونٹ کے دوران ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانا تھیں۔

ذرائع کے مطابق شہناز شیخ کا ویزہ اسکواڈ کے  بعد اپلائی کیا گیا  جس کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز  ٹرافی 3 اگست سے چنئی میں شروع ہو گی۔

مزید خبریں :