پاکستان

اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا قتل، ملزمان کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد طلب

مجیب الرحمان سریاب روڈ کا رہائشی اور مرکزی ملزم زبیر شاہوانی کا محافظ ہے۔ فوٹو فائل
 مجیب الرحمان سریاب روڈ کا رہائشی اور مرکزی ملزم زبیر شاہوانی کا محافظ ہے۔ فوٹو فائل

رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو قتل کیس میں نامزد ملزمان کی تفصیلات بلوچستان پولیس کو فراہم کر دی گئیں۔

مقدمے میں نامزد ملزمان کی تصاویر اور دیگر تفصیلات بلوچستان پولیس کو بھیجی گئی ہیں، ملزمان کے موبائل نمبرز اور اہلخانہ کی تفصیلات بھی فائل میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم مجیب الرحمان سریاب روڈ کا رہائشی اور مرکزی ملزم زبیر شاہوانی کا محافظ ہے، ثنا اللہ بھی زبیر کا شاہوانی کا محافظ اور کلی میر غلام علی شاہوانی کا رہائشی ہے۔

واردات میں نامزد ملزم صاحب خان کے کوائف بھی بلوچستان پولیس کو فراہم کر دیے گئے ہیں، صاحب خان مرکزی ملزم اور زبیر شاہوانی کا بھائی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان پولیس نے حساس اداروں سے مدد لے لی ہے کیونکہ کراچی سے فرار ہونے کے بعد مرکزی ملزم زبیر شاہوانی کا موبائل فون بلوچستان میں بند ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زبیر شاہوانی کا موبائل فون تاحال بند ہے، پولیس گرفتاری کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کر رہی ہے۔

مزید خبریں :