Time 04 اگست ، 2023
کھیل

پاکستان شاہینز کی مسلسل چوتھی فتح، ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ فوٹو سوشل میڈیا
پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان شاہینز  ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں  ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس میں  پاکستان شاہینز فائنل میں پہنچ گئی۔

پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 120 رنز بنائے جو پاکستان شاہینز نے 13 ویں اوور میں باآسانی ہدف پورے کر لیے۔

پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 8 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز  کی ٹیم وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کی قیادت میں کھیل رہی ہے۔

مزید خبریں :