Time 07 اگست ، 2023
کھیل

ایشیا کپ میں میچز کس وقت شروع ہوں گے؟ شیڈول جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایشیا کپ 2023 میں میچز کس وقت شروع ہوں گے؟ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشیاکپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہوں گے۔ایشیاکپ میں میچز کا ٹاس 2 بجے ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائےگا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

ایشیاکپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کےدرمیان 31 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے اور 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

ایشیا کپ 2023 کا شیڈول
ایشیا کپ 2023 کا شیڈول 


مزید خبریں :