Time 02 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

کراچی کا کوئی علاقہ آشوب چشم سے محفوظ نہ رہا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

آشوب چشم کا مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہو رہا ہے۔ فوٹو فائل
 آشوب چشم کا مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہو رہا ہے۔ فوٹو فائل

کراچی میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور شہر قائد کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں آشوب چشم کے کیسسز سامنے نہ آرہے ہوں۔

سول اسپتال، جناح اسپتال اور عباسی شہید اسپتال سمیت نجی اسپتالوں کی او پی ڈیز اور کلینکس میں لوگوں کی بڑی تعداد آشوب چشم کے ساتھ آ رہی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کا مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہو رہا ہے۔

ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ آشوب چشم سے متاثرہ شخص سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، مرض سے بچنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، اسی کے ساتھ متاثرہ شخص اپنا تولیہ، تکیہ، صابن الگ رکھے تاکہ یہ مرض دوسروں میں منتقل نہ ہو۔

مزید خبریں :