صحت و سائنس
Time 23 ستمبر ، 2023

جنرل اسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کیلئے 48 گھنٹے اہم قرار

متاثرہ خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے، خاتون اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کیلئے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں: اسپتال انتظامیہ/ فائل فوٹو
متاثرہ خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے، خاتون اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کیلئے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں: اسپتال انتظامیہ/ فائل فوٹو

لاہور: جنرل اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کے لیے ڈاکٹرز نے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے، خاتون اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کیلئے 48گھنٹےانتہائی اہم ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہےکہ خاتون کا تعلق قصور سے ہے جن کے ہاں 2 روز قبل تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور میں آپریشن کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس پر خاتون کو گزشتہ روز قصور سے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں خاتون کا دوبارہ آپریشن کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ خاتون نے گزشتہ روز لیبر روم کے واش روم سےچھلانگ لگائی تھی جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہوگئی تھیں اور انہیں  وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :