Time 05 دسمبر ، 2023
جرائم

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اورنگی ٹاؤن،علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول گھر میں داخل ہو رہا تھا تو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی: پولیس/ فائل فوٹو
اورنگی ٹاؤن،علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول گھر میں داخل ہو رہا تھا تو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن، علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول گھر میں داخل ہو رہا تھا تو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی جس سے سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کے کزن نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، سلیم گھر کے باہر واک کررہا تھا، سلیم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری گئی، سیاہ کپڑے پہنے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی، مقتول سلیم چار بچوں کا باپ تھا۔

دوسری جانب میٹرک بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن کمپنی کا  رائیڈر جاں بحق ہوگیا جب کہ کورنگی نمبر پانچ پل کے قریب فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی بھی ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کورنگی زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

مزید خبریں :