دنیا
Time 15 فروری ، 2024

بحیرہ احمر میں جہازوں پر حوثی حملوں کے بعد برطانیہ میں چائےکی کمی کا خدشہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں پر یمن کے حوثیوں کے حملوں کے بعد برطانیہ میں چائے کی قلت کا خدشہ  ہے۔

 برطانیہ میں دکاندار وں کو  چائے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،  دکانداروں نے لوگوں کو خبردار کیا ہےکہ انہیں چائےکے حصول میں مشکلات پیش آسکتی ہیں اور  ملکی سطح پر چائےکی دستیابی میں کمی آنےکا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ چائےکی درآمدمیں وقتی طور پر خلل ہوگا لیکن اس کا اثر خریدار پر بہت کم ہوگا۔

خیال رہےکہ گزشتہ دو مہینوں میں بحیرہ احمر میں  ہونے والے حملوں کے بعد مال بردار جہازوں کو اس خطے سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مشریقی افریقا، چین، بھارت، کینیا اور  سری لنکا دنیا میں چائے کی پیداوار میں ایک اہم حصہ ڈالتے ہیں اور  یورپ میں ان ممالک سے چائےکو درآمد کرنےکے لیے بحیرہ احمر سے ہوتے ہوئے نہر سوئز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

حوثی حملوں کی وجہ  سے یہ راستہ جنوبی افریقا سے ہوتے ہوئے بحر اوقیانوس سے گزر کر مغربی یورپ میں داخل ہونے تک  مزید طویل ہوجاتا ہے جو وقت اور سرمایہ دونوں میں اضافے کا باعث ہے۔ 

مزید خبریں :