Time 09 اپریل ، 2024
پاکستان

اچھرہ بازار میں ہراسانی کیس، عدالت کا دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

گزشتہ دنوں لاہور کے اچھرہ بازار میں شوہر کے ہمراہ شاپنگ کیلئے آئی خاتون کو لباس پر لکھے عربی حروف کے باعث مشتعل ہجوم کی جانب ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ دنوں لاہور کے اچھرہ بازار میں شوہر کے ہمراہ شاپنگ کیلئے آئی خاتون کو لباس پر لکھے عربی حروف کے باعث مشتعل ہجوم کی جانب ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا— فوٹو:فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اچھرہ بازارمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کےجج ارشدجاوید نےکیس پرسماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں کہا کہ ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وارپائے گئے ہیں لہٰذا عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔

تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے اچھرہ بازار میں شوہر کے ہمراہ شاپنگ کیلئے آئی خاتون کو لباس پر لکھے عربی حروف کے باعث مشتعل ہجوم کی جانب ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں خاتون کو خوف کے عالم میں اپنا چہرہ چھپاتے دیکھا گیا تھا۔

جس کے بعد خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی شہربانو نقوی اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :