18 اپریل ، 2024
لودھراں میں پولیس کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم مختار سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس نے شادی کا جھانسہ دے کر ملنے کے لیے بلایا تھا، ملزم نے نازیبا تصاویر بنائیں اور بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کی، اس کے علاوہ دو لاکھ کیش بھی وصول کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
تفتیشی افسر کا مؤقف ہے کہ کانسٹیبل مختار کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکی میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں گھرمیں کام کرنے والی لڑکی کو مبینہ طورپر اغوا کرلیا گیا۔
بچی کے والد محمد ریاض کا کہنا ہےکہ مشتبہ افراد دھمکیاں دے رہے ہیں اور پولیس پوچھ گچھ نہیں کررہی۔
علاوہ ازیں لاہور ہی میں لڑکی کو بلیک میل کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا، بلیک میلر نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔