Time 14 جولائی ، 2024
کھیل

شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی

شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔

جمعہ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، بچے کی ولادت کے باعث فاسٹ بولر بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں جس کی تصدیق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کی۔

تاہم ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا،  قومی فاسٹ بولر نے پی سی بی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ البتہ بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین کا کیمپ سے کچھ دن کی چھٹی لینے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اگلے چند دنوں میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔

ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔

مزید خبریں :