Time 28 جولائی ، 2024
کھیل

پیرس اولمپکس: دریائے سین میں آلودگی، ٹرائیتھلون کا ٹریننگ سیشن منسوخ

پیرس اولمپکس: دریائے سین میں آلودگی، ٹرائیتھلون کا ٹریننگ سیشن منسوخ
پیرس اولمپکس کے منتظمین اور ورلڈ ٹرائیتھلون نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا__فوٹو: سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس کے دوران دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے منتظمین نے ٹرائیتھلون کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔

ٹرائیتھلون کے سوئمنگ ایونٹ کا ٹریننگ سیشن آج شیڈول تھا، پیرس اولمپکس میں ٹرائیتھلون کا ایونٹ 30 جولائی سے شروع ہونا ہے جب کہ27 جولائی کو دریائے سین کا معائنہ کیا گیا۔

واٹر کوالٹی کو ٹریننگ کے انعقاد کے لیے مناسب قرار نہیں دیا گیا۔

پیرس اولمپکس کے منتظمین اور ورلڈ ٹرائیتھلون نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

واٹر ٹیسٹنگ کے بعد دریائے سین کو جولائی کے وسط سے سوئمنگ کے لیے محفوظ قرار دیا گیا تھا، دریائے سین کے پانی میں سوئمنگ کے لیے تحفظات کا اظہار جاری رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایتھلیٹس کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے یہ صورتحال ہوئی، ایونٹ سے قبل کوالٹی بہتر ہونے کی امید ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوالٹی بہتر نہ ہونے کی صورت میں ایونٹ کو چند روز کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے، ایونٹ کو کسی دوسرے دریا پر بھی کرائے جانے کا پلان بی بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :