17 اگست ، 2024
کراچی میں پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے اور اس حوالے سے ایک انکشاف ہوا ہے۔
کراچی میں پولیو کی خصوصی مہم کے پہلے دن 27 فیصد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شروع کی جانے والی پولیو مہم 25 اگست تک جاری رہے گی جس میں بچوں کو اورل ویکسی نیشن کے ساتھ آئی پی وی فریکشن ڈوز بھی دی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو انسداد پولیو مہم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے جو بچے کی پوری زندگی تباہ کردیتا ہے، انسداد پولیو مہم میں والدین اور سرپرست مکمل تعاون کریں، انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی کوئی گنجائش نہیں، انکار پر سرپرست اور والدین کے خلاف کارروائی ہوگی۔