03 نومبر ، 2024
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں پولیو مرکز پر حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیو مرکز پر گرینیڈ سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے متعدد علاقوں میں پولیو ورکر کی رسائی ممکن نہیں ہے۔
یونیسیف کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔
یونیسیف کا کہنا ہےکہ پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم شمالی غزہ میں انتہائی سخت حالات کے باوجود دوبارہ شروع کی جارہی ہے جس میں پہلے ہی کافی تاخیر ہوچکی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 314 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1لاکھ2 ہزار 19 ہوچکی ہے۔