Time 21 جنوری ، 2025
کھیل

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ  حل نہ ہوسکا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو نومبر اور دسمبر 2024 کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں،فوٹو: فائل

لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں، ملازمین کی نومبر  اور  دسمبر کی تنخواہیں  واجب الادا ہیں۔

خیال رہےکہ دو ہفتے قبل میڈیا نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈی جی نے فوری طور  پر تنخواہیں کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی تھی تاہم اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

مزید خبریں :