صحت و سائنس
19 مارچ ، 2013

سندھ میں خسرہ کی وباء:رواں ماہ 20بچے ہلاک،300متاثر،محکمہ صحت

سندھ میں خسرہ کی وباء:رواں ماہ 20بچے ہلاک،300متاثر،محکمہ صحت

کراچی …سندھ میں خسرہ کی وبا تاحال جاری ہے اور رواں ماہ اب تک بیس سے زائد بچے اس مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 300 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔سندھ کے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال بھی خسرہ نے بچوں کی جان نہیں چھوڑی۔ صرف مارچ میں اب تک بیس بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔ہلاک ہونے والے بچوں میں 10 کا تعلق تھر پار کر ،4 ٹنڈو محمد خان،3 عمر کورٹ،2 حیدرآباد اور ایک کا تعلق بدین سے ہے۔ جبکہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 302 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :