05 اپریل ، 2013
پشاور…پشاورمیں سیوریج کے پانی میں ایک مرتبہ پھرپولیو کاخطرناک ترین وائرس پی ون پایاگیاہے جس کے بعدعالمی ادارہ صحت نے پشاور میں پولیو مہم کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔ عالمی ادارہ صحت نے چندروزقبل ملک کے تیرہ بڑے شہروں سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے تھے۔ تیرہ شہروں میں سے صرف پشاورکے سیوریج کے پانی میں خطرناک ترین پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرالیاس درے نے پشاورمیں پولیومہم پرتحفظات کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ پشاور میں چلائی گء پولیو مہمات کا معیار غیر تسلی بخش ہے۔